بنگلورو، 18؍فروری (ایس او ) راجدھانی بنگلورو سمیت ریاست کے مختلف اضلاع میں چہارشنبہ کی صبح انکم ٹیکس محکمہ کے افسران نے صنعت کاروں، متعدد میڈیکل کالجوں، تعلیمی اداروں، اسپتالوں، دفاتر کے خلاف بیک وقت چھاپے مارے۔
بنگلورو میں ہسر گٹہ روڈ پر واقع سپتہ گری میڈیکل کا لج ، میسور وروڈ میں کمبل گڑ میں واقع معروف بی چی ایس تعلیمی اداره، دیو نہلی میں آکاش میڈیکل کالج ، ٹمکور میں شری دیوی کالج ، منگلورو میں معروف صنعت کار بی آر شٹی کی ملکیت والے تعلیمی اداروں، اسپتالوں، وفاتر پر چھاپے مارے گئے اور وہاں سے دستاویزات اورفا ئلیں ضبط کی گئیں، منگلورو میں اے کے شٹی کی ملکیت والی بیندرو رویلمیں واقع رہائش گاہ، اے جے اسپتال ینوپایا اسپتال پر چھاپے مارے گئے۔
سرینواس میڈیکل کالج ، کنچور اسپتال، ٹمکور شہر میں سری دیوی تعلیمی اداروں پر چھاپے مارے گئے۔60 اینوا کاروں میں آئی ٹی افسران نے بیک وقت مختلف جگہ پہنچ کر چھاپے مارے۔سری دیوی تعلیمی اداره کے سابق رکن اسمبلی بی جے پی لیڈرڈاکٹرایم آر ہلی نائیکر ہے۔ بنگلورو میں سپتہ گری میڈیکل کے مالک دیانند کی رہائش گاہ پر بھی چھاپے مارے گئے۔ غیرمحسوب آمدنی، کالا دھن جمع کرنے کے الزام میں اور میڈیکل انجینئرنگ کالجوں کی سیٹوں کے لئے کروڑوں روپئے کی لوٹ ہوتی ہے۔ اسپتالوں میں مریضوں کا علاج کرنے کے بہانے ان سے لاکھوں روپئے فیس لینے کے باوجو د ٹیکس ادا نہیں کیا جاتا، اس لئے ان اداروں کے خلاف انکم ٹیکس نے چھاپے مارے ہیں۔ یہ وضاحت ٹیکس افسران نے کی ہے۔